ایشیائی ترقیاتی بنک نے پا کستان کو 7.1 ارب ڈالر فراہم کرنے کی ہامی بھرلی ہے،مالی امداد کو توانائی، بنیادی ڈھانچہ کی ترقی اور اداروں کی اصلاحات کے شعبے میں استعمال کیا جائے گا تفصیلات کے مطابق پاکستانی معیشت کی بہتری اور جاری خساروں میں کمی کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 7.1بلین ڈالر فراہم کرنے کی ہامی بھر لی ہے ایشیائی ترقیاتی بنک کے مطابق پاکستانی معیشت کو کرنٹ اکاونٹ خسارہ اور مالیاتی خسارے کا سامنا ہے پرائیویٹ شعبے کی ترقی، تجارتی فروغ اور اداروں میں اصلاحات کی فوری ضرورت ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے مذکورہ رقم تین سال میں ادا کی جائے گی حکام کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے رقم پائیدار اور مجموعی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے دی جارہی ہے ایشیائی ترقیاتی بنک تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ کام کر رہا ہے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بنک نے حکومت کو مختلف منصوبوں اور اصلاحاتی ایجنڈے میں بھی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے سینئر عہدیدار نے گزشتہ دنوں پاکستان میں وزیر خزانہ۔ وزیر منصوبی بندی، وزیر تعلیم سے ملاقات کی تھی ایشیائی ترقیاتی بنک کے سینئر عہدیدار کی جانب سے نئی حکومت کے پہلے سو روز پلان کو سراہا گیا تھا جبکہ حکومت کی جانب سے مزید ٹیکسز بھی لگائے جانے کا امکان ہے تاکہ مالی بحران میں کمی لائی جاسکے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر