پاک بحریہ کے جہا ز پی این ایس سیف کا ترکی کی بندرگاہ اکساز کا دورہ ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہا ز پی این ایس سیف نے ترکی کی بندرگاہ اکساز کا دورہ کیا ہے۔ بندرگاہ آمد پر ترک بحریہ کے آفیسرز اورپاکستان کے نیول اتاشی نے جہاز کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس سیف نے پاک بحریہ اورترک بحریہ کے درمیان ماوی بلینا اور دیگرمشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔ ان مشقوں کے دوران میری ٹائم آپریشنز ، اینٹی سب میرینز آپریشنز ،ایئر ڈیفنس آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔ مشقوں کا مقصد مختلف ممالک کی بحری افواج کے درمیان مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل آصف خالق نے ترک بحریہ کے سینئرز آفیسرز سے ملاقاتیں کیں۔یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزیدوسعت اور استحکام دینے کا باعث ہو گا۔