اقوام متحدہ میں پاکستان نے عالمی برادری پر زوردیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں عوام کے مصائب کم کرنے کے لئے ٹھوس اوربامقصد اقدامات کرے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بحث میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جموں وکشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل کی ایسی کئی قراردادوں کاحوالہ دیا جن پرابھی تک عملدرآمدنہیں ہوا۔انہوں نے عالمی ادارے کو مسئلے کے حل کے لئے مدد دینے کیلئے اس کے دیرینہ وعدے کی یاددلائی۔