حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن پر ہر قسم کی خریداری کی اجازت دے دی ہے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو خریداری کیلئے اب باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے 27 اگست کو یوٹیلٹی سٹورز پر ہر قسم کی خریداری پر پابندی عائد کردی تھی اور موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کارپوریشن کے پاس چار ارب روپے سے زائد کا مال پڑا ہے جس کی وجہ سے پابندی عائد کردی ہے اور ساتھ ہی حکومت نے ہزاروں ایسے سٹورز جن کی ماہانہ سیل ایک لاکھ روپے سے بھی کم ہے ان کو بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر کارپوریشن میں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین کا مستبل خطرے میں پڑ گیا تھا جس کے بعد حکومت نے آج یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو خریداری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام بند آفسز اور ریجنل دفاتر ہر قسم کی خریداری کر سکیں گے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر