مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر خطے میں امن قاٰئم نہیں ہو سکتا، برطانوی صحافیوں نے مسئلہ کشمیر کو یورپ میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ایک تقریب سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کی بھارتی قبضے سے آزادی کیلئے ہر اقدام اٹھانے کے عزم اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار کے کشمیریوں پر مظالم کا پردہ چاک کیا جائے گا۔ تقریب سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی فورسز خواتین، بچوں اور بزرگوں پر گولیاں برسا رہی ہیں، معاملے کو بھرپور طریقے سے عالمی سطح پر اٹھایا جائے تا کہ انہیں ظلم اور جبر سے نجات مل سکے۔