آزا کشمیر کابینہ میں توسیع، مزید 6 وزراء نے حلف اٹھا لیا

مظفر آباد: مظفرآباد میں ایوان صدر میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے 6 نئے وزرا سے حلف لیا۔ نئے وزار کی شمولیت کے بعد کابینہ کے ارکان کی تعداد 26 ہو گی ہے۔ حلف اٹھانے والوں میں چوہدری شہزاد، مصطفیٰ بشیر، احمد رضا قادری، راجہ صدیق، چوہدری اسماعیل اور فاروق طاہر بھی شامل ہیں۔ نئے وزرا کے حلف اٹھانے کے بعد آزاد کشمیر کابینہ کے ارکان کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔ آزاد کشمیر اور مہاجرین مقیم پاکستان کے انتخابی حلقوں سے مسلم لیگ نواز کے 31 امیدوار براہ راست انتخاب میں کامیابی حاصل کر کے قانون ساز اسمبلی کے رکن بنے تھے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ان 31 ارکان میں سے اب صرف دو جھنڈے کے بغیر رہ گے ہیں۔ تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان، وزرا، اعلٰی سرکاری افسران اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں