بھارتی فوج جبر سے کشمیریوں کو جدوجہد سے نہیں روک سکتی’میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور یوم شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی حق خود اردیت کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 نومبر 1947 کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں ان شاء اللہ رنگ لائیں گی۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا بھارتی فوج کے مظالم کشمیریوں کو تحریک آزادی سے نہیں روک سکتے، بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی حق خوداردیت کی سیاسی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں