حکومت کا 100 روزہ پلان، ن لیگ کا وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی حکومت کے سو روز مکمل ہونے پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حکومتی ناکامیوں، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے سے مہنگائی میں اضافے کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے تحریک انصاف حکومت کے پہلے سو روز مکمل ہونے پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا جس میں حکومت کی ناکامیوں کو سامنے لایا جائے گا۔ اس وائٹ پیپر میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے کو اجاگر کیا جائے گا جبکہ مہنگائی میں اضافے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ ن لیگی ذرائع کے کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کیا گیا، اس حوالے سے وائٹ پیپر کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے حکومت کے سو روز رواں ماہ کے آخر میں پورے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں