حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو آڈٹ سے مستثنیٰ قرار دے دیا

اسلام آباد: تنخواہ دار طبقے کے لئے اچھی خبر، حکومت نے ٹیکس ریٹرن بھرنے میں تاخیر پر عائد جرمانہ ختم کر کے تنخواہ دار طبقے کو آڈٹ سے مستثنی قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر آمدن حماد اظہر کے مطابق مسلم لیگ نواز کی حکومت نے ٹیکس آمدن میں اضافے کی خاطر ٹیکس ریٹرن میں تاخیر پر عائد جرمانہ عائد کر دیا تھا جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد کو جائیداد کی معلومات اور آمدن کے ذرائع ظاہر کرنے کے نوٹسزجاری کئے گئے جس کی وجہ سے ٹیکس ادا کرنے والوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی جبکہ کئی افراد ایف بی آر کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ وفاقی وزیر حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس ادا کرنے والے تنخواہ دار طبقے کو سہولت دینے کے لئے حکومت نے ٹیکس ریٹرن میں تاخیر پر عائد جرمانہ ختم کر دیا جبکہ تنخواہ دار طبقے کو آڈٹ سے مستثنیٰ بھی قرار دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں