اسلام آباد : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2019ء کا معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان سے آئندہ سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ اتوار کو ترجمان مذہبی امور کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق حج معاہدہ 2019ء پر پاکستان اور سعودی عرب کے وزراء نے دستخط کئے جس کے تحت پاکستان کے حج کوٹہ میں 5 ہزار افراد کا اضافہ ہو گا۔ اس دوران روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں پاکستانی حجاج کو مرحلہ وار شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ابتدائی طور پر اس پراجیکٹ سے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 35 ہزار حجاج مستفید ہوں گے۔ منصوبے کے تحت حاجیوں کی تصدیق و امیگریشن کا عمل کراچی ایئرپورٹ پر ہو گا۔ ترجمان کے مطابق معاہدے کی رو سے پاکستانی حجاج کو ای ویزہ دیا جائے گا۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سعودی حکام نے بتایا کہ 2 ہزار ریال فیس خاتمے کا فیصلہ خادم الحرمین الشریفین سے مشاورت کے بعد ہو گا۔ نئی مردم شماری کے مطابق حج کوٹہ میں اضافے پر غور کیا جائے گا۔ زیادہ تر پاکستانی حجاج کو اولڈ منیٰ میں ٹھہرانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ تجاویز پر عمدلرآمد کرنے پر سعودی عرب حکومت کے شکرگزار ہیں۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر
پاکستان کی غزہ میں یواین کے ادارے کو امدادی کام سے روکنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت
اوورسیز پاکستانیوں کی پراپرٹی کیلئے خصوصی عدالت کے قیام کا بل منظور
چودھری پرویزالہٰی کوٹ لکھپت جیل سے رہا