اسلام آباد: تحریک انصاف حکومت کے پہلے ساڑھے تین ماہ کے دوران وفاقی وزرا کے غیر ملکی دوروں پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئیں، وفاقی وزرا کے دوروں پر 38 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے۔
دستاویزات کے مطابق شفقت محمود کے دورہ امریکہ پر ساڑھے 5 لاکھ روپے سے زائد، وزیر خزانہ اسد عمر کے دورہ انڈونیشیا پر 4 لاکھ 69 ہزار روپے، فہمیدہ مرزا کے دو غیر ملکی دوروں پر 6 لاکھ 75 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ وفاقی وزیر علی زیدی کے یواے ای کے دورے پر 6 لاکھ روپے سے زائد، شیخ رشید کے دورہ چین پر 2 لاکھ 98 روپے، حماد اظہر کے دورہ ترکی پر 3 لاکھ 37 ہزار روپے جبکہ زرتاج گل کے دورہ مصر 3 لاکھ 11 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی نے حکومت قطر کے خرچ پر دورہ کیا جبکہ شفقت محمود کے دورہ آئرلینڈ کے اخراجات بھی غیر ملکی ادارے نے برداشت کیے۔ اسد عمر نے ملائیشیا، چین اور سعودی عرب کے دورے وزیراعظم کے ساتھ کیے، وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی سعودی عرب اور ملائیشیا کے دورے وزیراعظم کے ہمراہ کیے، ان کے دورہ برطانیہ کے اخراجات برطانوی سپانسر نے برداشت کیے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر