ایف بی آر کا آن لائن شاپنگ سٹورز کے حوالے سے اہم فیصلہ

اسلام آباد سیلز ٹیکس قوانین میں ترمیم کر دی گئی ہے جس سے ایف بی آر سے رجسٹر ہونے والی سیلز ویب سائٹس کو مزید چھوٹ ملے گی۔میڈیا رپورٹس مین بتایا گیا ہے ایف بی آر نے آن لائن شاپنگ سٹورز کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔آن لائن شاپنگ سٹورز کو اب 9 کے بجائے 6 فیصد ٹیکس دنیا پڑے گا۔جس کے لیے ویب سائٹ کو ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے لنک ہونا ہو گا۔ جب کہ ڈومین ،سپلائی سنٹر اور وئیر ہاؤس کا ایڈریس بھی دنیا ہو گا۔جب کہ ویب سائٹس کو رجسٹریشن پر ٹیکس میں تین فیصد چھوٹ دی جائے گی۔اس کے علاوہ آن لائن ویب سائٹس کو اشیاء کی فروخت پر 6 فیصد ٹکیس دینا ہو گا اور غیر رجسٹرد آن لائن سٹور پر 9 فیصد ٹیکس لاگو ہو گا۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر سے سیلز ٹیکس قوانین 2006ء میں ترمیم کر لی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے تحت مصنوعات کی آن لائن فروخت پر صرف 6 فیصد رعایتی ٹیکس دینا ہو گا تاہم اس کے لیے ویب سائٹز کا ایف بی آر سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہو گا۔واضح رہے پاکستان میں قریبا ڈھائی ہزار گارمنٹس اور لیدر کے آن لائن سٹورز رجسٹرڈ ہیں۔پاکستان میں آن لائن شاپنگ کا رحجان اب بڑھتا جا رہا ہے۔لوگ گھر بیٹھے بیٹھے شاپنگ کرنے کو ترجیح دینے لگے ہیں جس کے لئے وہ کئی آن لائن ویب سائٹس سے شاپنگ کرتے ہیں۔ کپٹروں،جوتوں، گھریلو سامان اور میک کے سامان سمیت کئی چیزیں آن لائنگ شاپنگ ویب سائٹس سے گھر بیٹھے بیٹھے خریدی جا سکتی ہیں۔اور اب آئن لائن شاپنگ سٹورز چلانے والوں کے لیے بھی اہم خبر سامنے آئی ہے کہ سیلز ٹیکس قوانین میں ترمیم کر دی گئی ہے۔جس کے تحت ایف بی آر سے رجسٹر ہونے والی سیلز ویب سائٹس کو 9 کی بجائے چھ فیصد ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں