اسلام آباد: تحریک انصاف کی تین خواتین ارکان قومی اسمبلی پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملائکہ بخاری، تاشفین صفدر اور کنول شوزب کو نوٹس جاری کر دیا۔ ن لیگ کے ایم این ایز کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملائکہ بخاری، تاشفین صفدر اور کنول شوزب دہری شہریت کی حامل ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ تینوں نے عدالت سے غلط بیانی کی۔ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت ممبران کو نااہل کرنے کی استدعا کی جاتی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی تینوں ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر