وزیراعظم عمران خان نے رینالہ خورد، اوکاڑہ میں نیا پاکستان ہاوٴسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا. اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان، صوبائی وزیرہاؤسنگ محمود الرشید، جہانگیر ترین، ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن ودیگر موجود تھے۔
رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہمیں پانچ سال میں 50 لاکھ گھربنانےہیں، معاشرہ کمزورلوگوں کی فکرکرتا ہے، ریاست غریبوں کو چھت فراہم کرنےکی ذمےداری لے، مشکل نہ ہوتا تو پچھلی حکومت یہ کام کرچکی ہوتی، مدینےکی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی، جب ریاست کمزورطبقے کی ذمے داری لیتی ہےتواللہ اس کی مددکرتاہے، مدینےکی فلاحی ریاست میں جانوروں کا بھی خیال رکھا جاتا تھا۔
وزیراعظم نے کہا 50 لاکھ گھر پرائیویٹ سیکٹربنائےگا، پیسہ جب ملک میں آئے تو روزگار بڑھے گا، جب گھروں کی تعمیرشروع ہوگی، مزید40 صنعتیں کھلیں گی اور لوگوں کو روزگارملےگا، گھربنانےکےلیے بینکوں سےقرضہ دیاجائےگا، کم تنخواہ دار طبقہ بھی بینکوں سےقرضہ لےکرگھربناسکےگا40 صنعتیں صرف تعمیرات کےساتھ جڑی ہوئی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کچی آبادیوں کے حوالے سے کہا کچی آبادیوں کے لوگوں کا براحال ہے، چین کےتعاون سےکچی آبادیوں کےلیےنئی تیکنیک لا رہےہیں، کچی آبادیوں میں پہلےسےموجودگھروں کےاوپرگھربنائیں گے، اسٹیٹ بینک نے قانون تبدیل کیاہے تاکہ قرضے دے سکیں، آنےوالوں دنوں میں دیکھیں پورے پاکستان میں ہاؤسنگ سیکٹر اٹھناشروع ہوجائےگا، نچلےطبقے کو گھربنانے کا موقع ملےگا۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر