اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔ شاہ محمود قریشی کی بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے بعد ہوئی۔
ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی نے پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ سسشما سوراج سے ملاقات ہوئی، ان کو مجھ سے گلہ تھا کہ آپ کبھی کبھی کڑوی باتیں کرتے ہیں، اسی لیے آپ کے لیے مٹھائی لائی ہوں تاکہ آپ کی زبان میں شیرنی پیدا ہو، میں نے جواب دیا کہ ہم کڑوی باتیں نہیں کرتے آپ کی کچھ حرکتیں ایسی ہیں۔
پاکستانی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ سشما سوراج کو واضح کیا کہ ہم چاہتے ہیں تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں، وزیر اعظم عمران خان نے پہلی تقریر میں کہا تھا بھارت ایک قدم بڑھائے تو ہم دو بڑھائیں گے، ہم تو آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کی تجویز پیش کی گئی تھی جسے بھارت نے قبول کر لیا تھا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات بھی طے پا گئی تھی لیکن بھارت ملاقات طے کرکے مُکرگیا تھا۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر