نوبل انعام یافتہ ماہر طبعیات مرے گیل مان انتقال کرگئے

نوبل انعام یافتہ سائنسدان اور ماہر طبعیات مرے گیل مان (Murray Gell-Mann) نیو میکسیکو میں 89 سال کی عمر انتقال کرگئے۔ امریکی ماہر طبعیات
مرے گیل مان نے چھوٹے ایٹمی ذرات کی دریافت اور ان کی درجہ بندی کی تھی۔ وہ کیلیفورنیا یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سمیت کئی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تدریسی خدمات سر انجام دیتے رہے۔
مرے گیل مان نے مادہ کے خفیف جوہری ذرات سے متعلق تھیوری آف کوآرکس پیش کی تھی جو پروٹون، نیوٹرون اور ایٹم کے دیگر ذرات سے متعلق ہے۔ مرے گیل مان کو 1969ء میں نوبل انعام برائے طبعیات سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں