بھارت: مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزارنے کی درخواست

اسلام آباد: بھارت نے وزیراعظم نریندرمودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزارنے کی اجازت دینے کے لیے پاکستان کو باضابطہ درخواست دے دی۔
اعلیٰ سرکاری ذرائع نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ نریندر مودی کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی13 جون کو کرغیزستان کے دارالحکومت بشکک جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنا چاہتے ہیں جب کہ ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت کی درخواست پر غور کررہاہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ماہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہاہے۔ دہلی سے ایمسٹر ڈیم اور یورپ کے دیگر شہروں کی پرواز کے دورانیے میں 22 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو اوسطاً 913 کلومیٹر زیادہ فاصلہ طے کرنا پڑرہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں