ورلڈ کپ میں آج پاکستان کا بھارت سے مقابلہ ہوگا

مانچسٹر: کرکٹ ورلڈ کپ میں آج پاکستان کا اپنے روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا. پاکستانی ٹیم جیت کے لیے پرعزم ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں برتری کی جنگ لڑیں گی. پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں شکست کے بعد انگلینڈ کو زیر کیا، سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوا، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے مات دی، پاکستان نے ابھی تک صرف 3 پوائنٹس جوڑے اور میچ میں فتح ایونٹ میں بقا کی ضمانت ہوگی۔
دوسری جانب بھارت نے جنوبی افریقہ کے بعد آسٹریلیا کو بھی شکست دی، نیوزی لینڈ کے ساتھ مقابلہ بارش کی نذر ہوا، یوں اُس کے 5 پوائنٹس ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں