طوطے کی خاتون کی آواز میں چیخیں، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ طوطے پالنے کے شوقین ہوتے ہیں، کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو زندگی کا اہم حصہ بن جاتے ہیں، بولنے والوں طوطوں سے بچوں کو بہت زیادہ انسیت ہوتی ہے، تاہم امریکا میں ایک خبر نے سب کو حیران کیا ہوا، بولنے والے طوطے نے خاتون کی آواز نکال کر پولیس والوں کی دوڑیں لگوا دیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کی پولیس کو شکایت کال موصول ہوئی، شکایت کرنے والے شخص نے پولیس کو بتایا کہ ہمارے پڑوس سے ایک خاتون کی چیخوں کو آواز آرہی ہے جو کہ بار بار کہہ رہی کہ مجھے جانے دو۔ پام بیچ کاؤنٹی شیرف آفس کے ترجمان کے مطابق ہم شکایت موصول ہونے کے فوراً بعد ہی ان کی مدد کے لیے نکل گئے جن کی چیخوں کی اطلاع ہمیں دی گئی تھی لیکن جیسے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی وہ یہ جان کر حیران ہوگئی کہ انہیں جن خاتون کی چیخوں کی اطلاع دی گئی تھی وہ دراصل کوئی خاتون نہیں بلکہ ایک طوطا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں