اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے متحدہ امارات کے ہم منصب شيخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔تفصیل کے مطابق شاہ محمود قریشی اور شيخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان کے بروقت اقدامات قابل تحسین ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انھیں کہا کہ متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی واپسی کا کل سے آپریشن شروع کیا جائے گا جو 28 اپریل تک جاری گا۔ ہر ہفتے 5000 پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے منصب کو کشمیر کی صورتحال اور بھارت بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے اماراتی وزیر خارجہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار اس عالمی وبا کو بھی مذہبی رنگ دینے کے درپے ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر