بلی کی کورونا سے موت پر اہل ترکی افسردہ

انقرہ: ترکی کی تاریخی اہمیت کی حامل مسجد آیا صوفیہ میں مقیم بلی کی موت پر عوام گہرے دکھ میں مبتلا ہوگئے، کورونا کا شکار ہونے کے سبب بلی گزشتہ 2 ماہ سے بیمار تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ‘گلی’ نامی پالتو بلی کوئی معمولی بلی نہیں تھی بلکہ ترکی کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ کی رہائشی تھی جسے اہم شخصیات، علما کرام اور عوام سب بہت پسند کرتے تھے ۔آیا صوفیہ کی انتظامیہ نے گلی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بنایا ہوا تھا اور گلی کے فالوورز کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے ، انہیں اکاؤنٹس پر گلی کی موت کی خبر بھی دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں