وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہیں۔
علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، شوکت ترین اور معاون خصوصی معید یوسف بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ اجلاس میں ملکی سکیورٹی و سلامتی سمیت افغانستان کی تازہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں ملک کو درپیش اندرونی وبیرونی ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی حکمت عملی پرغور ہوگا اور ایل او سی سمیت بارڈر مینجمنٹ پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ ساتھ ہی اجلاس میں افغانستان کے لیے پاکستان کی امن واستحکام کوششوں کا احاطہ کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں