لاہور: سموگ میں اضافے کے باوجود تاحال سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ نہ ہو سکا، اجلاس میں 15 دسمبر سے16 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے13 دسمبر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس طلب کرلی ہے، اس سے قبل حکومت نے عدالتی حکم پر اسموگ کیلئے ہفتہ اتوار اور سوموار کو 15 تک چھٹیاں اور دفاترز میں پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اس حوالے سے وزیرتعلیم شفقت محمود نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بلائی ہے۔ کانفرنس میں پنجاب سے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس اور راجہ یاسر ہمایوں ان لائن شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں 15 دسمبر تا 16 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔دوسری طرف سندھ حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے طے کیا ہے کہ صوبے بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی۔ موسمِ سرما کی تعطیلات کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو غلام اکبر لغاری سکریٹری تعلیم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ سندھ کے تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے شروع ہونے والی تعطیلات کے بعد اسکول 3 جنوری سے کھولے جائیں گے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر