لاہور: پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدرزلینڈ کا شیڈول جاری کر دیا ہے، تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز اگست میں روٹرڈم میں کھیلی جائے گی۔ سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 16، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل یہ سیریز جولائی دو ہزار بیس میں کھیلی جانی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث سیریز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی تھی۔ تینوں میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں، دونوں ٹیمیں دو ہزار تین کے بعد پہلی مرتبہ مدمقابل ہوں گی۔