لاہور: ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی ٹیم دورہ یورپ کے لیے ہالینڈ روانہ ہو گئی، 20 رکنی قومی ٹیم کی قیادت عمر بھٹہ کریں گے۔ دورہ یورپ میں پاکستانی ہاکی ٹیم ہالینڈ، بیلجیئم اور سپین کی ٹیموں کے ساتھ چھ میچز کھیلے گی۔ ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈم میں تین روزہ تربیتی کیمپ لگایا جائے گا، دورے کے آخری مرحلے میں قومی ٹیم سپین کے خلاف تین میچز کھیلے گی۔ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے دورہ یورپ کو ایشیا کپ کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میچز سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا، امید ہے ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔