کولمبو: کئی ماہ سے جاری معاشی بحران سری لنکن حکومت کو لے ڈوبا۔ مظاہرین نے ایک وزیر سمیت متعدد سیاستدانوں کے گھروں کو آگ لگا دی۔ جھڑپوں میں ایک رکن پارلیمنٹ سمیت تین افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سری لنکا کا معاشی بحران سیاسی بحران میں تبدیل، پرتشدد مظاہرے وزیر اعظم کی کرسی لے ڈوبے، مشتعل عوام نے سیاستدانوں کے گھروں کو آگ لگا دی۔ کئی روز سے جاری مظاہرے اس وقت پرتشدد شکل اختیار کر گئے۔ جب حکومتی رکن پارلیمنٹ نے اپنے حامیوں کے ساتھ مظاہرین پردھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے رکن پارلیمنٹ کو جان سے مار دیا۔ صورتحال کشیدہ ہوئی تو وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ لیکن مظا ہرین کا غصہ کم نہ ہوسکا۔ مشتعل ہجوم نے سیاستدانوں کے گھروں کا گھیراؤ کرلیا، ایک سابق وزیر سمیت متعدد سیاستدانوں کے گھروں کو آگ لگا دی۔ مہندا راجا پاکسے کی رہائشگاہ کے باہر بھی ہزاروں کا مجمع اکٹھا ہوگیا۔ مظاہرین نے وزیراعظم کے بھائی، صدر گوتا بایا راجا پاکسے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ صورتحال پر قابوپانے کے لیے ملک بھر میں کرفیو نافذ کر کے فوج کو طلب کیا گیا۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر