ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 34 ہزار کی سطح سے اوپر چلی گئی
لاہور : ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں جہاں ایک طرف ڈالر کی قیمت میں اضافے کے علاوہ مجموعی طور پر مہنگائی کی صورتحال بے قابو ہو چکی، وہیں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بھی بے قابو ہو چکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزاشتہ روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 1400 روپے اضافے سے 1 لاکھ 34 ہزار 400 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1200روپے اضافے سے 115226 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب پاکستانی روپیہ نے منگل کے روز بھی کرنسی مارکیٹ میں اپنی قدر میں بدترین گراوٹ دیکھی۔