محکمہ تعلیم پنجاب کا گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے شروع کرنے کا اعلان

لاہور : محکمہ تعلیم پنجاب نے یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔محکمہ تعلیم کے مطابق رواں سال موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہوں گی۔ محکمہ نے تمام سکولوں کی انتظامیہ کو 31 مئی تک طلباء کو گرمیوں کی چھٹیوں کا کام فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گرمیوں کی چھٹیاں دو ماہ یعنی 31 جولائی تک جاری رہیں گی جبکہ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز یکم اگست سے ہو گا۔ نیا نصاب موسم گرما کی تعطیلات میں سرکاری سکولوں کے طلباء میں تقسیم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں