اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج اخراجات کا تو اعلان کر دیا مگرعازمین کے ٹکٹ کی بکنگ اور ادائیگی نہ ہونے کے باعث پی آئی اے اور دیگر ائر لائنز نے آج سے شروع ہونے والا حج آپریشن ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا ۔
وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت حج اخراجات کا اعلان کر دیا، سرکاری حج سکیم کے تحت اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب سے جانے والے عازمین کیلئے حج اخراجات 8 لاکھ 387 روپے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے عازمین کیلئے حج اخراجات 7 لاکھ 91 ہزار مقرر کیے گئے ہیں تاہم پی آئی اے سمیت ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز نے وزارت کی جانب سے نوٹی فیکشن جاری نہ ہونے اور بکنگ پے منٹ نہ ہونے کے باعث آج سے شروع ہونے والا فلائٹ آپریشن ایک ہفتے کیلئے موخر کردیا ہے۔ قومی ایئر لائنز حکام کا کہنا ہے کہ وزات مذہبی امور کی جانب سے حج اخراجات کی تفصیل آنے پر بکنک کا آغاز کیا جائے گا۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر