اسلام آباد: قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 526 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، عالمی وبا کے باعث مزید 5 مریض انتقال کر گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 19 ہزار 312 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 72 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 156 کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔