اسلام آباد: منی لانڈرنگ پر قابو پانے کے مشن اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی شرط پر عملدرآمد کیلئے پاکستان آمد اور روانگی والے تمام مسافروں کیلئے کرنسی ڈیکلریشن لازمی قرار کر دی گئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایف بی آر کی ہدایت پر نوٹیفکشن جاری کردیا۔ڈکلئریشن فارم پر کر کے ائر لائن سٹاف کے حوالے کرنا ہو گا۔ نوٹیفکشن کےمطابق مسافر کو ملکی و غیر ملکی کرنسی کو ڈیکلریشن فارم میں ظاہر کرنا ہو گا۔ائیرلائنز ٹکٹ بکنگ دفاتر میں بھی ان کرنسی ڈیکلریشن فارمز کو مہیا کریں۔مسافر پرواز میں چیک ان ہونے سے قبل فارم کسٹمز سٹاف کو جمع کروائیں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے تمام ائر پورٹس پر آنے اور جانے والی پروازوں پر لاگو کر دیا۔
مسافر ڈیکلریشن داخل کئے بغیر نہ جہاز پر سوار ہو سکے گا۔نہ ہی ائیرپورٹ سے باہر نکل سکے گا،ملکی و غیر ملکی ائیرلائن پائلٹ اور عملہ کے کسٹمز ڈیکلریشن فارم کی شقوں سے متعلق مکمل تفصیلات سے اگاہ کر دیا گیا۔ ڈیکلریشن پر نہ کرنے کی صلاحت رکھنے والے مسافروں کا فارم ائر لائن سٹاف اس فل کرئے گا۔ائر پورٹس پر ان کرنسی ڈیکلریشنز کو موصول کرنے کیلئے کاونٹرز قائم کیے جائیں۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر