گذشتہ دنوں سکینز انٹرنیشنل اسلامک سکول، سینئر ویسٹریج کیمپس، راولپنڈی کی جانب سے انٹر سکول تائی کوان ڈو چیمپین شپ کا اہتمام کیا گیا۔ راولپنڈی کے آٹھ سکولوں کے 70 طلبہ نے اس مقابلہ میں شرکت کی. ان طلبا کی عمریں 6 سے 11 اور 12 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔
سکینز انٹرنیشنل اسلامک سکول سینئر ویسٹریج کیمپس کی پرنسپل محترمہ بشریٰ نادر صاحبہ نے تقریب سے خطاب کیا اور مقابلہ کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کیا۔
تائی کوان ڈو ایسوسی ایشن اسلام آباد کے صدر جناب محمود شاہ کاظمی اس چیمپین شپ کے مہمان خصوصی تھے۔ طلبہ کے درمیان کھیلوں کے زبردست مقابلے ہوئے اور ماہرین نے جائزہ لے کر فیصلے سنائے۔ سکینز سکول سینئر ویسٹریج کیمپس، راولپنڈی نے ان مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کڈز کیئر سکول سسٹم سکیم تھری اور دی ایجوکیٹر سکول سسٹم پشاور روڈ، راولپنڈی کیمپس نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ان مقابلوں میں حصہ لینے والے تمام طلبہ کو سرٹیفیکیٹ دیے گئے۔
تمام شرکاء کی طرف سے اس چپمیئن شپ کے انعقاد پر پرنسپل محترمہ بشریٰ نادر صاحبہ کا شکریہ ادا کیا گیا اوربطور میزبان ان کی طرف سے کیے جانے والے انتظامات کو سراہا گیا۔
تقریب کے اختتام پر تمام طلبا، ان کے کوچز اور ریفریز کو مبارکباد پیش کی گئی۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر