ازخود فیصلوں پر نظرثانی کے نئے قانون کے بعد پنجاب الیکشن کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد: ازخود نوٹس کیسز میں عدالتی فیصلوں پر نظرثانی کے نئے قانون کے نفاذ کے بعد سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات کرانےکے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ کا حصہ ہیں۔
آج سماعت کا آغاز ہوا تو اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے نظرثانی کے قوانین منظور ہوچکے ہیں، سپریم کورٹ کے نظر ثانی کے قوانین کا اطلاق جمعے سے ہو چکا۔
جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیےکہ اسی لیے الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی کے چہرے پر مسکراہٹ آئی ہے۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے اصل دائرہ اختیار آرٹیکل 184 تھری میں نظرثانی کا قانون بنایا گیا ہے، سپریم کورٹ کے نظر ثانی اختیار کو وسیع کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں