آج کا فاتح صرف اور صرف ترکیہ ہے: انتخابی جیت کے بعد اردوان کا خطاب

ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں کامیابی کے بعد صدارتی محل سے عوام کے بڑے مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نےکہا کہ آپ نے ہمیں دوبارہ یہ ذمہ داری دی ہے، ہم سب مل کر اسے ترکیہ کی صدی بنائیں گے۔
صدر اردوان کا کہنا تھا کہ آج کوئی نہیں ہارا، آج کا فاتح صرف اور صرف ترکیہ ہے، یہ فتح ترکیہ کے تمام ساڑھے 8 کروڑ باشندوں کی فتح ہے، یہ جمہوریت کی فتح ہے، آئندہ 5 سال کے لیے حکومت کی ذمہ داری سونپنے پر ہر ایک کا شکریہ۔
یہ وقت متحد اور اکٹھا ہونے کا ہے، اب یہ کام کرنے کا وقت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں