اسلام آباد: اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور، صوابی، مالاکنڈ، بٹگرام، مردان، سوات، نوشہرہ، لنڈی کوتل، ہنگو، ایبٹ آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اس کے علاوہ چترال، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے درودیوار لرز اٹھے۔ لوگ خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیمار مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان ہے جبکہ گہرائی 220 کلو میٹر تھی۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر