بلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں پاک فوج کے حق میں عظیم الشان ریلی

ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر، پشتون آرگنائزیشن یورپ کے چیئرمین نوید خان اور اوورسیز یورپی یونین کے فوکل پرسن علی چوہدری کے اشتراک سے دنیا کی سب سے بڑی یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پاکستان زندہ باد ریلی منعقد ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں فلک شغاف نعرے لگا کر اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ افواج٫ پاکستان ہمارے سر کے تاج اور ماتھے کا جھومر ہیں۔ ان کے خلاف سازش اور اوچھے ہتھکنڈے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ احتجاجی ریلی میں بلجیئم بھر سے سیاسی سماجی کاروباری مذہبی حلقوں سمیت طلباء اور ننھے بچوں نے خصوصی شرکت کی اور اس امر کا اظہار کیا کہ سازشی ٹولہ کان کھول کر سن لے کہ اوورسیز کمیونٹی افواج٫ پاکستان کے شانہ بشانہ نہ صرف کھڑی ہے بلکہ سازشی ٹولے کو بے نقاب بھی کرے گی۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے جذباتی انداز میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے 9 مئی 2023ء کے واقعہ کی بھرپور انداز میں مذمت کی اور کہا کہ ملک کے اندر مودی کی لے پالک اولاد کو پتہ چل جائے گا کہ وہ پاکستان کا بال بھی بھیکا نہیں کرسکتے۔ انھوں نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی افواجِ پاکستان پر جان نثار کرنے کے لیے ہر دم تیار ہے مگر صد افسوس کہ مٹھی بھر ٹولے نے بیرونِ ممالک میں پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف زبان درازی کرکے قوم کے سر شرم سے جھکا دیے ہیں۔ چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ ہم ہر سطح پر پاکستان کی سربلندی اور ملک کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے کےلیے سازشی عناصر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔ مظاہرین نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم احمد انجم اور جنرل فیصل نصیر کے قد آور پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔ ریلی میں شرکاء کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں