جشن آزادی کے موقع پر مسلم لیگ ن، انٹرنیشنل افئیرز کی جانب سے زوم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ میٹنگ کا آغاز قران پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کی سعادت جاپان سے کوآرڈینیٹر حافظ مہر شمس نے حاصل کی۔ پرتگال کے سیکرٹری جنرل سرفراز فرانسس نے بھی اقلیتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی۔
اس جشن آزادی کانفرنس میں اشفاق صاحب پیٹرن مسلم لیگ ن ساؤتھ افریقہ، پرویز سندھیلہ صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ، روحیل ڈار صدر مسلم لیگ ن، امریکہ نے اپنے سینئر نائب صدر فیاض خان، سیکرٹری اطلاعات انور واسطی اور سیکرٹری جنرل رانا سعید کے ساتھ شرکت کی. سہیل وڑائچ صدر مسلم لیگ ن کینیڈا اور ان کے نائب صدر بنٹی جٹ اور جنرل سیکرٹری کامران ملک، شیخ سعید صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب، سائرہ شمس ہیڈ آف سوشل میڈیا اور احسن مسعود ہیڈ آف میڈیا کوآرڈینیشن، نور اعوان صدر مسلم لیگ ن جاپان، حافظ عبدالرحمان چئیرمین مسلم لیگ ن جرمنی نے خطاب میں دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارک پیش کی. مزید کہا کہ یہ قربانیوں سے لیا گیا ملک ہے، قائداعظم کی انتھک محنت سے قائم ہوا، بیرونِ ملک میں ہم اس کی خوب قدر کرتے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بیرونِ ملک میں جشنِ آزادی خوب جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
فرانس کے چیف پیٹرن طلعت چوہان، سیکٹری جنرل مسلم لیگ ن بیلجیئم ذوالفقار صاحب، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن ہالینڈ فیصل منظور، ندیم حفیظ جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن بحرین، احسن چٹھہ صدر مسلم لیگ ن آئرلینڈ، سرفراز فرانسز جنرل سیکریٹری پرتگال، میر ابرار صدر مسلم لیگ ن ترکی، راجہ عامر اقبال، صدر مسلم لیگ ن ساؤتھ کوریا، راجہ اسد صدر مسلم لیگ ن سپین، خالد نزیر بٹ چیف پیٹرن مسلم لیگ ن ناروے اور صدر مسلم لیگ ناروے شاہد تنویر اور سیکرٹری جنرل عادل منصور، اشرف خان جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن ہانگ کانگ، عمران خان صدر مسلم لیگ ن کولون ہانگ کانگ، عامر اقبال صدر اور ڈاکٹر میاں صابر مسلم لیگ ن ساؤتھ کوریا، جنرل سیکریٹری، اسد ایاز چیف پیٹرن، سعید شیخ صدر اور حافظ سجاد احمد مسلم لیگ ن سوئیڈن، نثار مہر صاحب صدر اور علی سلطان سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن ملائشیا، نجیب بٹ چئیرمین مسلم لیگ ن کینیڈا، راجہ ابوبکر آفندی جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن یو اے ای، چوہدری نثار خان، سلمان بٹ سوشل میڈیا ھیڈ آئرلینڈ، شازیہ شوکت سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن ساؤتھ افریقہ، رانا سعید جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن امریکہ، انصر بٹ جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن جرمنی، سیکرٹری انفارمیشن جرمنی حافظ محمد عمران ضیاء، ڈاکٹر اورنگزیب جھٹول جرمنی، میاں عمران جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن سپین اور پاکستان سے سپین آئے سابق ایم پی اے شیخ اعجاز نے دیگر معززین کے ساتھ اس میٹنگ میں خصوصی شرکت کی اور جشنِ آزادی کے پیغامات پڑھے۔
بیرسٹر امجد ملک نے صدر انٹرنیشنل افئیرز نے سینیٹر اسحاق ڈار کی جانب سے خصوصی مبارک باد کا پیغام دیا اور کہا کہ بطور چیف کوآرڈینیٹر بین الاقوامی امور کی حیثیت سے میں آپ تمام عہدیداران، رہنماؤں، ساتھیوں، تمام ونگ کے سربراہوں، اراکین، کارکنان، حامیوں اور اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک اوورسیز پاکستانیوں کو یوم آزادی 2023 کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان ہمیں ہمارے اسلاف کی بیش بہا قربانیوں اور جدوجہد کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے۔ اس کی قدر کرنا ہم پر انفرادی اور اجتماعی طور پر لازم ہے۔ ہم پاکستان کو ایک کامیاب، ترقی پسند اسلامی ریاست صرف اسی صورت میں بنا سکتے ہیں جب ہم انفرادی طور پر اپنے قول و فعل کے اختلافات کو ختم کر کے اصول پر ڈٹے رہیں، ثابت قدم رہیں اور اصولوں پر آخری سطح اور محاز پر لڑیں، ایماندار رہیں، سچ بولیں اور اپنی انفرادی و قومی زندگی میں چھوٹے بڑے معاملات میں انصاف پر عمل کریں۔ بیرسٹر امجد ملک نے مزید کہا کہ نوجوان کے اخلاق پر زیادہ کام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے. ان کو قومی دھارے میں لانا چاہئے۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے بارے میں کہا کہ بیرون ملک مقیم 80 لاکھ پاکستانی ریاست کےسفیر ہیں، انہیں اپنی مہارت، تجربے اور شراکت سے پاکستان کو مضبوط، زیادہ روادار، لچکدار اور روشن خیال بنانے کے لیے اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہیے۔ پارلیمنٹ میں ان کا کردار واجب الادا ہے اور ان کی مہارت اور تجربے کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ آیئے ہم سب 2023ء کے اس یوم آزادی پر پاکستان اور اس کی مضبوطی کے لیے دعا کریں۔
بنٹی جٹ نائب صدر مسلم لیگ ن کینیڈا اور شیخ اعجاز سپین نے کہا کہ آج پوری دنیا میں پاکستانیوں نے یوم آزادی جوش خروش سے منایا، سب نے فسادی جماعت کو مسترد کیا، حنا پرویز کے ساتھ بدتمیزی کا بھی احتجاج نوٹ کروایا۔ آج قائد نوازشریف کی پاکستان کو بہت ضرورت ہے، شہباز شریف، اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، اب سول سپرمیسی کا خواب بھی تعبیر ہونا چاہیے، ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے. آج خواتین نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔
آخر میں سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیرز نور الحسن تنویر نے خطاب نے کیا اور کہا ہم نے کافی محنت سے پاکستان حاصل کیا، قائداعظم کا ہم سب پر احسان ہے، ہم جمہوری ملک ہیں، آج جہاں بھی بدتہذیبی کا ذکر ہوتا ہے اس میں ایک ہی پارٹی کے کارکنان کا نام آتا ہے، ترقی کا جب بھی ذکر آتا ہے تو قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کا نام آتا ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ وہ ہمارے محسن ہیں جنہوں نے ہمارے مستقبل کو سنوارنے کے لیے محنت کی، ایٹمی دھماکے کرکے ہمارا دفاع مضبوط کیا، آج تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ اوورسیز کی سیٹس قومی اسمبلی سے منظور ہوگئیں ہیں، سینٹ سے بھی جلد منظور ہوں گیں، اوورسیز سے دوست آگے آئیں اور حکومت کا حصہ بنیں۔ بیرسٹر امجد صاحب نے آخر میں تمام شرکاء کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔ راجہ ابوبکر آفندی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی۔ آخر میں کانفرنس پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
رپورٹ: راجہ وقاص رضا (بیورو چیف، جرمنی)