اسلام آباد: نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بجلی کے بھاری بلوں میں کمی کی تجاویز پیش کر دیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا، نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیریز سے رابطہ کیا اور بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو بجلی بلوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا اور بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے مختلف تجاویز پیش کر دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے پاکستان کے مؤقف پر بریفنگ لی اور بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے پاکستانی حکام سے تحریری پلان مانگ لیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آج شام تک آئی ایم ایف کو تحریری پلان بھیجے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے جولائی میں ٹیکس وصولیوں کے بارے میں تفصیل سے بات کی، اگلے چند دنوں میں ایف بی آر حکام اور آئی ایم ایف کا دوبارہ رابطہ ہو گا۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر