پنجاب میں متعدد اسسٹنٹ کمشنر کے تقرروتبادلے، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: پنجاب حکومت نے متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس ننکانہ غزالہ یاسین کا تبادلہ کر کے انہیں اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ تعینات کر دیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ مدثر عارف کو سیکشن آفیسر محکمہ سکول ایجوکیشن لگا دیا گیا۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ عائشہ بدر کو اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ تعینات کردیا گیا جبکہ فضل الرحمان کو اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ تعینات کیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں محمد اشرف کا رحیم یار خان تبادلہ کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں