اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لئے 3600 ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی خدمات ریٹرننگ آفیسروں کو مہیا کرنے کی اجازت دے دی۔ ان ملازمین کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے ایک جامع ٹریننگ پروگرام کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے، یہ تربیت 16 ستمبر2023 تک پاکستان کے 16 مختلف شہروں میں کی جائے گی۔ تربیت کا مقصد انتخابی عمل میں مزید شفافیت لانا اور کام کو بروقت مکمل کرنا ہے، ٹریننگ کی مانیٹرنگ کے لئے جدید سسٹم بھی تیار کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 25 سینئر افسران اس ٹریننگ کی مانیٹرنگ اور نگرانی کریں گے
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر