کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ایک ہفتے سے تیزی دیکھی جا رہی ہے اور 16 نومبر کو 100 انڈیکس پہلی بار 57 ہزار کی سطح عبور کرگیا جب کہ 23 نومبر کو بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 701 پوائنٹس بڑھا اورکاروبار کے اختتام پر 58 ہزار 899 پر بند ہوا۔
جمعہ کے روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 342 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 59 ہزار کی سطح عبور کرکے 59242 پر پہنچ گیا۔
پی ایس ایکس میں کاروبار کا پہلا سیشن مثبت رہا اور 100 انڈیکس کی نئی بلند ترین سطح 59502 پر پہنچ گیا، پہلے سیشن میں 100 انڈیکس 498 پوائنٹس اضافے سے 59398 پر بند ہوا۔
کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 186 پوائنٹس اضافے سے 59086 پر بند ہوا، کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 512 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
بازار میں آج 65 کروڑ شیئرز کے سودے 22 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 19 ارب روپے بڑھ کر 8549 ارب روپے ہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر