روپے کی قدر میں کمی، امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 10پیسے مہنگا ہوا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر آج 285 روپے 37 پیسے پر بند ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اضافے سے 286 روپے 50 پیسے ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 285 روپے 27 پیسے پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں کاروباری ہفتے میں ڈالر ایک روپے 13 پیسے سستا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں