اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے سرکاری اور سپانسرشپ حج سکیم کی درخواستوں کی مدت میں 10 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نگران وزیرمذہبی امورانیق احمد نے کہا کہ حج پیکج میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ایک لاکھ روپے کمی کی گئی تھی تاہم ملک کے معاشی حالات کی وجہ سے 27 نومبر سے 12دسمبر تک کم درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے وزارت مذہبی امور نے سپانسر شپ اور سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی میں 10 دن مزید بڑھائی ہیں۔ واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 27 نومبر کو شروع کیا تھا ، 12 دسمبر تک 40ہزار 175 حج درخواستیں موصول ہوئیں، رواں سال سرکاری اور سپانسر شپ سکیموں کے تحت حج درخواستوں کا کوٹہ 89ہزار سے زائد مقرر کیاگیا تھا۔ رواں سال مجموعی طورپر سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت ایک لاکھ 79ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر