اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی نے ملاقات کی، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سعودی عرب کے سفیر نے پنجاب میں غیر معمولی رفتار اور اعلیٰ معیار سے ریکارڈ مدت میں عوامی منصوبوں کی تکمیل پر محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے پنجاب حکومت کے ساتھ بے پایاں تعاون پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، پاکستانی قوم کو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط تر بنانے کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے، سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دوستی پر ہم سب کو ناز ہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر