چودھری پرویزالہٰی کوٹ لکھپت جیل سے رہا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ جیل حکام نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کو تمام کیسوں میں رہائی ملنے پر رہا گیا ہے، سابق وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کیخلاف کرپشن سمیت مختلف مقدمات درج ہیں۔ واضح رہے کہ پرویز الہٰی کو کچھ دن پہلے اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔ کوٹ لکھپت جیل کے باہر پرویزالہٰی کے عزیز واقارب اور دوست بھی موجود تھے. پرویزالہٰی کو عزیز واقارب گاڑی میں بیٹھا کر گھر لے گئے، پرویزالہٰی کو من پسند افراد کو ٹھیکے دینے اور پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پرویز الہٰی نے ظہور پیلس پہنچ کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے سرخرو کیا، اللہ پاک نے مجھے بہت زیادہ حوصلہ دیا کہ میں ثابت قدم رہوں،انھوں نے کہا کہ ان ججوں کا مشکور ہیں جنہوں حق اور سچ کا ساتھ دیا، ان سب لوگوں کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے میرے لئے دعائیں کیں، گجرات کے لوگوں سے بہت زیادتیاں کی گئیں، گجرات میں ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں