اسلام آباد: حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق قومی ایئرلائن 35 ہزار سرکاری حجاج کو سفری سہولت مہیا کرے گی، معاہدے پر دستخط گزشتہ روز وزارت مذہبی امور میں کئے گئے۔ پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے معاہدے پر دستخط کئے، سعودی ایئر لائن اور دیگر مقامی ایئر لائنز سے بھی جلد معاہدے مکمل کئے جائیں گے۔ پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات نے حجاج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر