اسلام آباد: پاکستانی میڈیا کے اراکین کی ملک گیر نمائندہ تنظیم پاکستان میڈیا کلب (پی ایم سی) نے اسلام آباد چیپٹر کے لیے اپنی تنظیم کا اعلان کردیا ہے. گزشتہ روز اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں پاکستان میڈیا کلب کے چیئرمین ضیاء خان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں جس میں پی ایم سی اسلام آباد چیپٹر کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی. اجلاس میں تنظیم کے مستقبل کے لائحہ عمل اور آئندہ الیکشن کی حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا. علاوہ ازیں چیئرمین پی ایم سی نے اسلام آباد کا اعلان کرتے ہوئے انیقہ نثار (اینکر پرسن کیپٹل ٹی وی) کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے جب کہ محمد ہشام جوائنٹ سیکریٹری، عروج رضا (اینکر پرسن بول ٹی وی) کرنٹ افئیرز، زبیر صدیقی (سینئر نیوز اینکر پی ٹی وی) نیوز اینکرز اور فخر یوسفزئی پروڈیوسرز کو ہیڈ کریں گے. اس کے علاوہ خیبر نیوز سے منسلک ضیاء شام میڈیا سے متعلق تمام امور کی نگرانی کریں گے.
پاکستان میڈیا کلب ملک بھر سے اینکرز، نیوز اینکر، مارننگ شوز ہوسٹس اور پروڈیوسرز کی نما ئندہ تنظیم ہے جو مذکورہ بالا افراد کی ٹریننگ، صلاحیتوں میں اضافہ اور فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے.