پاکستان کی جانب سے تارکین وطن کی حفاظت کےعالمی معاہدے کا خیرمقدم

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان تارکین وطن کی حفاظت کے عالمی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے. تارکین وطن کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بین الحکومتی مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تارکین وطن کی حفاظت کے عالمی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ معاہدے سے تارکین وطن کا بہاؤ کنٹرول کیا جائے گا اور ان کے حقوق کا تحفظ ممکن ہوگا، تارکین وطن کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا تمام ممالک کے خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے متوازن دستاویز تیار کی گئی ہے، دسمبر میں مراکش میں عالمی رہنماؤں کے اجلاس میں معاہدہ باقاعدہ طور پر پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تارکین وطن ترقی کا قابل ذکر انجن ہیں، نقل مکانی اور ترقی کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے، ہم دسمبر میں عالمی معاہدے کو باقاعدگی سے اپنائے جانے کے منتظر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں