اسلام آباد :پاکستان نے 5 میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں زمبابوے کو شکست دے دی ہے ۔ زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 67 رنز بنائے اور پوری ٹیم آئوٹ ہوگئی۔ زمبابوے کی جانب سے چھیبابا 16 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، ہیملٹن ماساکاڈزا اور ویلنگٹن ماساکاڈزا نے 10 ، 10 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 5 ، جنید خان دو ، عثمان خان ، یاسر شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لی۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ۔فخر زمان 43 اور بابر زمان نے 19 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے ۔ فہیم اشرف کو شاندار کارکردگی دکھانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ زمبابوے کی جانب سے موزاربانی نے واحد پاکستانی وکٹ حاصل کی اور امام الحق کو پاکستانی اننگز کی پہلی گیند پر آئوٹ کر کے میچ میں سنسنی پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن فخز زمان اور بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ہدف پورا کرلیا ۔ زمبابوے کے خلاف تیسرا میچ جیتنے کے ساتھ ہی پاکستان نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی 0-3 سے اپنے نام کر لی ہے۔ ابھی سیریز کے دو مزید میچز کھیلے جانے باقی ہیں جن میں پاکستان کی کامیابی کی امید کی جا رہی ہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر