لاہور: ملک میں بلڈ پریشر کی ادویات استعمال کرنے والے مریضوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 9 کمپنیوں کی بلڈپریشر کی ادویات کی فروخت پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔ ترجمان ڈریپ کے مطابق وال سارٹن نامی گولی میں کینسر کو باعث بننے والے کیمیکلز موجود ہیں، ڈاکٹر اور مریض متعلقہ گولی کا استعمال فوری طور پر ترک کردیں۔ وال سارٹن نامی گولی ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو ہارٹ اٹیک سے بچانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ پابندی کا شکار کمپنیوں میں افروز فارما سیوٹیکلز، ہائی کیو فارما، فارم ایوو، سمیع فارما سیوٹیکلز، ٹابروس فارما، سرل فارما سیوٹیکلز اور جینیٹکس فارما سیوٹیکلز شامل ہیں۔ ڈریپ نے امارانٹ اور سیف فارما سیوٹیکلز کو بھی ادویات مارکیٹ سے واپس منگوانے کی ہدایت کی ہے۔
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ
آلودگی میںلاہور کا دنیا بھر میںدوسرا نمبر،سموگ میں مسلسل اضافہ
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ، اقتصادی ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور کا دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرا نمبر